صفحہ اول / شوبز / کسی ایسے اشتہارمیں کام نہیں کرتا جومضرصحت ہو، اکشے کمار

کسی ایسے اشتہارمیں کام نہیں کرتا جومضرصحت ہو، اکشے کمار

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمارکا کہنا ہے کہ مجھے لوگ اپنے ایڈ میں کام کرنے کے لیے منہ مانگا معاوضہ دینے کے لیے تیاررہتے ہیں لیکن وہ مضرصحت چیزکے اشتہارمیں کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔
ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میرے پاس نا تو پیسے کی کمی ہے اور نا ہی کام کی، لوگ مجھے گٹکے اشتہارات میں کام کرنے کے منہ پانگے پیسے دینے کو تیار ہوتے ہیں لیکن میں جب بھی کسی اشتہار میں کام کرتا ہوں اس سے پہلے اس کے بارے میں اچھی طرح چھان بین ضرورکرلیتا ہوں کہ کہیں وہ چیز ملک اور معاشرے کے لئے نقصان دہ تو نہیں۔
اس موقع پراکشے کمارنے اپنی فنکاربرادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہرقسم کے نشے سے دوررہیں۔

Check Also

رنبیرکپورنے عالیہ بھٹ سے متعلق خاموشی توڑدی

ممبئی: بالی ووڈ میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے آخرکار عالیہ بھٹ سے متعلق خاموشی …

جواب دیں