صفحہ اول / انٹرنیشنل / پریانکا چوپڑا مشکل میں پھنس گئیں

پریانکا چوپڑا مشکل میں پھنس گئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امریکن ٹیلی ویژن سیرن ’کوانٹیکو‘ میں بھارتی دہشت گرد کا کردار دکھانا مہنگا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ تین سالوں سے مشہور امریکی ٹیلی ویژن شو ’کوانٹیکو‘ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے اپنی کہانی کی بدولت خاصی مقبولیت بھی حاصل ہے جب کہ یکم جون کو نشر ہونے والی کوانٹیکو کی ایک قسط میں ایک بھارتی شہری کو مین ہٹن میں ایٹمی حملے کا منصوبہ بناتے ہوئے دکھایا گیا جس کا الزام بعد میں پاکستان پر عائد کرنا تھا۔ اس قسط کے نشر ہونے کے بعد پریانکا کے بھارتی مداح آگ بگولہ ہو گئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں اڈت کماڈیا (ٹویٹر یوزر) نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوانٹیکو کی کیا احمقانہ قسط تھی جس میں بھارتی کو مین ہٹن کو اڑا کر پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ میں یہ جاننے سے قاصر ہوں کہ اس احمقانہ قسط کا مقصد کیا تھا جو مکمل طور پر ایک نامعقول عمل ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ اس قسط ہندو شہری کے گرد گھومتی ہےجو بھارتی شہری ہوتا ہے جس کا کام حکومتی سرپرستی میں ایٹمی حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانا ہے جسے پریانکا ایف بی آئی کی ٹیم کے ہمراہ روکتی ہے۔
نتیش کمار (ٹویٹر یوزر) نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں حیران ہوں اگر پریانکا کو سشما سوراج کی اجازت سے ڈرامے کے ذریعے پروپیگنڈا کو پھیلانے کے لئے ویزا دیا گیا ہے تو اسے منسوخ کر دینا چاہئے۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کو اپنے اس کامیاب ٹی وی شو کوائنٹیکو‘ کے لیے دو مرتبہ پیپلز چوائس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Check Also

’سنجو‘ فلم میں اداکاروں نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے، فلم …

جواب دیں