صفحہ اول / Uncategorized / شمالی وزیرستان حملے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا

شمالی وزیرستان حملے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا

لکی مروت / ہنزہ: گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن عارف اللہ اور لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

آن لائن نیوز کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے خار قمر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، میجر معیز مقصود بیگ، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر شہید ہوگئے تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق کریم آباد ہنزہ، میجر معیز مقصود بیگ کا تعلق کراچی، کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت اور لانس حوالدار ظہیر شہید کا تعلق چکوال سے ہے۔

دہشت گردی کے واقعے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کے جسدِ خاکی کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ہنزہ پہنچایا گیا، جہاں سے شہید کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں حیدرآباد روانہ کردیا گیا۔ اس سے قبل ان کی نماز جنازہ جوٹیال میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت فوجی افسران نے شرکت کی۔

شہید کیپٹن عارف اللہ کی نماز جنازہ لکی مروت میں ان کے آبائی گاؤں تاجہ زئی میں ادا کی گئی اور شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

Check Also

لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ 57 فیصد افراد علاج سے محروم، عالمی ماہرین کی رپورٹ

لاڑکانہ: رتو ڈیرو میں ایڈز کی وبا پر عالمی ماہرین کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں …

جواب دیں