صفحہ اول / انٹرنیشنل / ربادا نے کرکٹ جنوبی افریقہ کا سالانہ ایوارڈز میلہ لوٹ لیا

ربادا نے کرکٹ جنوبی افریقہ کا سالانہ ایوارڈز میلہ لوٹ لیا

جوہانسبرگ(این این آئی)مایہ ناز جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے کرکٹ جنوبی افریقہ کا سالانہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا اور کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز سمیت مجموعی طور پر چھ ایوارڈز اپنے نام کیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ایس اے سالانہ ایوارڈز کی تقریب سینڈٹن میں منعقد ہوئی جس میں ایک سال کے دوران تینوں فارمیٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔فاسٹ باؤلر ربادا تقریب میں چھائے رہے اور کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، پلیئرز پلیئر آف دی ایئر، فینز پلیئر آف دی ایئر اور ڈیلیوری آف دی ایئر ایوارڈز اپنے نام کر کے میلہ لوٹ لیا۔ربادا نے تقریب میں 6 ایوارڈز جیتے اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے جنوبی افریقی کھلاڑی بن گئے ٗحال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے اسٹار بلے باز ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔آلویز اوریجنل ایوارڈ ڈیوڈ ملر کے نام رہا جبکہ ایڈن مرکرم نے انٹرنیشنل نیوکمر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کیا۔

Check Also

پاکستان ٹیم اتنی آسان نہیں تھی جتنی کہی جارہی تھی، انگلش کپتان

لیڈز(آئی این پی)انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو ئے روٹ نے کہا ہے کہ انہیں …

جواب دیں