صفحہ اول / انٹرنیشنل / ایک دیوار کو مسلسل تین روز تک تکتے رہنے والا پراسرار کتا

ایک دیوار کو مسلسل تین روز تک تکتے رہنے والا پراسرار کتا

جنرل روکا: ارجنٹینا کے سوشل میڈیا پر ایک کتے کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئی ہیں جو مسلسل ایک نیلی دیوار کی جانب منہ کرکے اسے تین روز تک دیکھتا رہا۔ ماہرین سرتوڑ کوشش کے باوجود یہ جاننے سے قاصر رہے کہ کتے کا یہ عجیب رویہ کیونکر رونما ہوا؟
لیبریڈور نسل کا یہ کتا ایک بس اسٹیشن پر اس پراسرار حالت میں دیکھا گیا جس کی دیوار کا رنگ نیلا ہے۔ سوشل میڈیا نے اس کتے کو چائکو کا نام دیا ہے کیونکہ کوئی بھی اس کا اصلی نام نہیں جانتا۔ یہ کتا اسٹیفنلی کے علاقے کے ایک بس اسٹاپ میں نیلی دیوار کو مسلسل تکتا ہوا پایا گیا اور وہ بھی لگاتار تین روز تک۔
کبھی وہ بیٹھ کر اور کبھی کھڑے ہوکر دیوار کی جانب منہ کیے رہا اور اس کی آنکھیں گویا نیلی دیوار سے چپک گئیں۔ لوگوں نے اسے دیوار سے دور کرنے اور ہٹانے کی کوشش کی لیکن وہ دم ہلاتے ہوئے مسلسل دیوار پر نظریں جمائے رہا۔

جانوروں کے ایک ڈاکٹر نے چائکو کا مسلسل مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین روز تک دیوار کے پاس موجود رہا اور تھوڑے وقت کے لیے ہٹ جاتا لیکن دوسری جانب واپس آکر پھر دیوار کو دیکھنے لگ جاتا۔ جانور کے اس رویے کو اس کے ماہر بھی جاننے سے قاصر ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کی جارہی ہیں ۔ بعض نے اسے اندھا بتایا ہے تو کچھ نے کہا ہے کہ اس نے دیوار میں آسیب دیکھا ہے جبکہ ایک شخص نے کہا کہ یہ الزائیمر کا شکار ہے۔ اس کتے میں ڈسکوری چینل نے بھی دلچسپی لی اور اس کا پوسٹر ایک ٹی وی پروگرام میں بھی چلایا۔
سوشل میڈیا پر ایک شخص کرسچیئن آئیڈو نے بتایا کہ چائکو آوارہ کتا ہے اور حال ہی میں اس کے مالک نے اسے چھوڑ دیا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ کتے کا مالک بس اسٹاپ کے اطراف میں رہتا ہے اور کتے کو انڈایو کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے بعد کتے کا مالک بھی سامنے آگیا اور کتے کو بس اسٹپ سے ہٹا کر اپنے گھر سے ملحق حصے میں منتقل کردیا لیکن وہ بھی دیوار تکنے کی وجہ بتانے سے قاصر رہا۔

Check Also

ربادا نے کرکٹ جنوبی افریقہ کا سالانہ ایوارڈز میلہ لوٹ لیا

جوہانسبرگ(این این آئی)مایہ ناز جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے کرکٹ جنوبی افریقہ کا …

جواب دیں