صفحہ اول / اہم خبریں / اوکاڑہ میں مسافروں سے بھری وین میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق

اوکاڑہ میں مسافروں سے بھری وین میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق

اوکاڑہ: مین جی ٹی روڈ گیمبراڈے کے پاس مسافروں سے بھری وین کوآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔

آن لائن نیوزکے مطابق اوکاڑہ میں مین جی ٹی روڈ گیمبراڈے کے پاس مسافروں سے بھری وین میں گیس لیکج اورشارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے 3 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے

ایمبولینس، ریسکیو اور2 فائروہیکلز فوری طورپرجائے حادثہ پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کیں، ریسکیوکی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پایا جب کہ متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی اسپتال بھی منتقل کردیا جہاں 3 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

Check Also

شمالی وزیرستان حملے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا

لکی مروت / ہنزہ: گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے …

جواب دیں